ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پرغیر قانونی شراب ضبط

مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پرغیر قانونی شراب ضبط

Tue, 15 Nov 2016 17:39:33    S.O. News Service

بھٹکل:15/نومبر (ایس او نیوز) محکمہ ایکسائز اور ریلوے پولس کی طرف سے مشترکہ چھاپہ ماری کے دوران ریلوے کے ایک بوگی میں غیر قانونی طورپرچھپا کررکھی گئی قریب 10ہزاروپئے قیمت کی گوا شراب ضبط کئے جانے کا واقعہ منگل کو مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔

ممبئی سے منگلورو جانے والی متسیا گندھا ایکسپرس ٹرین کے جنرل بوگی کی سیٹ کے نیچے 4 تھیلوں میں 180ایم ایل کی ہنی گائیڈ برانڈ شراب کی 192بوتلیں چھپا کر رکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ملزموں کی تلاش کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے۔ ریلوے انسپکٹر سنتوش گاؤنکر ، ایکسائز انسپکٹر کے منوہر ، ایکسائز سب انسپکٹر وشوناتھ بھٹ، پروین ، کلپا ، مادیو نائک وغیرہ چھاپہ ماری کی کارروائی میں شریک تھے۔


Share: